سمندرطوفان جوناس امریکاکی مشرقی ساحل سےٹکراگیا،امریکی میڈیاکے مطابق طوفان کےباعث ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی ہےجبکہ امریکی صدر کی گاڑی بھی ایک گھنٹے تک سڑک پر پھنسی رہی ۔
میڈیا کے مطابق واشنگٹن،نیویارک
سمیت کئی شہروں میں شدیدبرفباری،معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ امریکا کے مختلف ایئرپورٹس سے 8 ہزار300 پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث 20امریکی ریاستیں شدید خطرے میں ہیں،لاکھوں افراد بجلی سے محروم جبکہ دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔